پی سی بی کا اسٹیڈیمز کی بہتری کے لیے نئے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے اہم کرکٹ مراکز اور اسٹیڈیمز کی حالت بہتر بنانے کے لیے نئے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت لاہور اور کراچی میں بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

ان منصوبوں کے تحت لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید انداز میں کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایل سی سی اے (LCCA) گراؤنڈ کو بھی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

پی سی بی نے ان تمام تعمیراتی اور ری ہیب پراجیکٹس کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔ وہ پارٹیز جو ان منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، وہ 4 مئی تک اپنی پیشکشیں جمع کراسکتی ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد ملک میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US