کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نشے کے دوران جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد شان کے نام سے ہوئی ہے جو شاہ فیصل کالونی نمبر 4 کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد بٹ کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مقتول اور ملزم دونوں آئس کے نشے کے عادی تھے اور اسی دوران ہونے والے جھگڑے نے جان لیوا رخ اختیار کر لیا۔ واضح کیا گیا ہے کہ دونوں آپس میں بھائی نہیں بلکہ ساتھی تھے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔