کلفٹن میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر زخمی

image

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑیوں کے تصادم کے بعد ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انسپکٹر شاہ میر لاشاری زخمی ہوگئے، جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق یہ واقعہ دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے بعد پیش آنے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں رونما ہوا۔ تکرار بڑھنے پر آغا شہیر نامی شخص نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر شاہ میر لاشاری شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم آغا شہیر ایک ریٹائرڈ ایس پی آغا اصغر پٹھان کا بیٹا ہے، اور زخمی افسر سمیت ملزم کا تعلق اندرونِ سندھ کے شہر شکارپور سے ہے۔

زخمی انسپکٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US