کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن اور جنریشن افسران تبدیل

image

کے الیکٹرک کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر اور چیف جنریشن آفیسر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

حال ہی میں کمپنی میں نئے چیئرمین اور سی ای او کی تقرری کے بعد ہونے والی ان تبدیلیوں کے تحت نئے سی ای او سید محمد طحہ نے سابقہ انتظامیہ کے قریبی افسران کو تبدیل کردیا ہے۔

ان نئی تقرریوں کے مطابق عمران احمد کو چیف جنریشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کافی عرصے سے قائم مقام چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر کام کرنے والی سعدیہ دادا کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی کمال کو مستقل طور پر نیا چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US