انجری کے بعد واپسی کے پہلے ہی میچ میں نسیم شاہ دوبارہ زخمی ہوگئے

image
َ

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بالر نسیم شاہ انجری کے بعد واپسی کے پہلے ہی میچ میں دوبارہ زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

کراچی میں اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے پر چوٹ آئی، جس کے باعث انہیں طبی عملے کے سہارے لنگڑاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

راولپنڈی کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نسیم شاہ کے گھٹنے کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت اور اگلے میچز میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 11 کے ابتدائی تین میچز کے بعد پیٹ کی تکلیف کے باعث باہر ہوگئے تھے اور طویل وقفے کے بعد آج اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے، جہاں انہوں نے صرف دو اوورز کی بالنگ کی۔

نسیم شاہ حالیہ دنوں میں ایک اور وجہ سے بھی خبروں میں رہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حوالے سے ایک سیاسی ٹویٹ کرنے پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ اب اس تازہ انجری نے ان کی لیگ میں مزید شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US