ادائیگیوں کے باوجود ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں استحکام

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار ڈیٹا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور یورو بانڈ کی ادائیگیوں کے باوجود ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹس نے ان ذخائر کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان کے کل ڈالر ذخائر کی سطح 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جبکہ تجارتی بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US