آل راؤنڈر محمد نواز نے آئی سی سی اور پی سی بی کو تحریری جواب جمع کرادیا

image

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی اور پی سی بی کو اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔

محمد نواز کا مؤقف ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر کسی تفریحی منشیات کا استعمال نہیں کیا بلکہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے صرف کچھ ادویات لی تھیں۔

محمد نواز اس وقت پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور موجودہ قوانین کے تحت انہیں کھیلنے کی اجازت ہے۔ اب آئی سی سی ان کے جواب کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ان پر پابندی عائد کرنے یا مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل 2006 میں بھی شعیب اختر اور محمد آصف کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم بعد ازاں اپیل پر ان کی پابندیاں ختم کردی گئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US