پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مندی کے بعد مارکیٹ ریکور، انڈیکس مثبت زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مندی کے بعد آخری لمحات میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور مارکیٹ ریکور کر کے مثبت زون میں بند ہوئی۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 2800 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں 2500 پوائنٹس کی تیزی نے صورتحال تبدیل کر دی۔ اس دوران انڈیکس نے تین اہم حدیں دوبارہ حاصل کیں اور 170000 پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہو گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1498 پوائنٹس اضافے کے بعد 170672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق ایران کے وفد کی پاکستان آمد کی خبر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید پر سرمایہ کاروں میں سرگرمی بڑھ گئی جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US