کراچی کے ائیرپورٹ کے قریب ایک شہری سے مسلح ملزمان نے ڈیجیٹل کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔
متاثرہ شہری کے والد کے مطابق ان کا بیٹا لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ پیٹرول پمپ پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے رکنے کے دوران ڈبل کیبن گاڑی میں سوار چار ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسے اغوا کر لیا۔
شہری کو ایک گھنٹے سے زائد گھمانے کے دوران اس کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8600 ڈالر نکال لیے گئے جبکہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر کورنگی کے علاقے میں پھینک دیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق ائیرپورٹ تھانے میں شکایت دی گئی ہے تاہم تاحال درخواست وصول نہیں کی گئی۔