پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال بہتر، پن بجلی پیداوار میں اضافہ

image

پاکستان میں پیک اوقات کے دوران بجلی کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پن بجلی کی بہتر پیداوار سے نظام میں استحکام آیا ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث رات کے پیک اوقات میں پن بجلی کی پیداوار 5800 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ جنوبی علاقوں سے نیشنل گرڈ کو اضافی سپورٹ ملی جس سے مزید 500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوئی جبکہ 100 میگاواٹ اضافی بجلی بھی سسٹم میں شامل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں دو گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی گئی جبکہ ایل این جی کی کمی کے باعث بعض پاور پلانٹس بند ہیں۔ تاہم امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US