اسلام آباد کی بندش، قومی اتھلیٹس کو ویزا حصول میں مشکلات

image

اسلام آباد کی حالیہ بندش کے باعث قومی ایتھلیٹس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان شوٹنگ ٹیم کے لیے جرمنی کے ویزوں کا حصول کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوٹنگ ٹیم نے جرمنی کے شہر میونخ میں 24 مئی سے شروع ہونے والے آئی ایس ایس ایف (ISSF) ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے، جس کے لیے ویزا درخواستیں جمع کروانے کی مقررہ تاریخ 20 اپریل تھی۔

تاہم، وفاقی دارالحکومت کی بندش کے باعث جرمن ایمبیسی نے ایتھلیٹس کو اب 27 مئی کی نئی تاریخ دے دی ہے، جو ورلڈ کپ کے آغاز کے بھی تین دن بعد کی تاریخ ہے۔

اس صورتحال پر قومی شوٹرز، جن میں اسٹار شوٹر کشمالہ طلعت بھی شامل ہیں، نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ویزا مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ بروقت جرمنی روانہ ہوسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US