ہارون آباد میں نوجوان کرکٹر طلحہ نعیم کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات میں تیزی کردی ہے۔
پولیس کے مطابق فوٹیج میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر فائرنگ کرتے ہوئے اور بعدازاں موقع سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جسے تفتیش میں اہم شواہد قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمہ کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کے محرکات کا تعین کیا جاسکے۔
پولیس حکام نے اس پیش رفت کو کیس میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔