ترنول پھاٹک کو ”آبنائے ہرمز“ قرار دینے والا ملزم گرفتار

image

ترنول پھاٹک سے متعلق سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے والے ملزم خرم نذیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور نقصِ امن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کے باوجود ملزم نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں ترنول پھاٹک کو ”آبنائے ہرمز“ سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے بند کرنے کی بات کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے مذکورہ متنازع پوسٹ کی تصدیق کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ حساس سیکیورٹی صورتحال میں عوام کو اکسانا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا قابلِ سزا جرم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US