کراچی کنگز کے کھلاڑی حمزہ سہیل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پلان بالکل واضح تھا کہ ہمیں ہر حال میں جیتنا ہے، کیونکہ یہ میچ ہمارے لیے ایک ایلی منیٹر کی صورت اختیار کر چکا تھا۔
انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈیوڈ وارنر سے بڑی توقعات تھیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر کئی بڑی اننگز کھیل چکے ہیں، جبکہ مڈل آرڈر میں اعظم خان اور خوشدل شاہ بھی ٹیم کو سہارا دینے کے لیے موجود تھے۔
حمزہ سہیل کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری تمام تر توجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ پر ہے، جہاں کوشش ہوگی کہ اچھے انداز میں فتح حاصل کر کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ یقینی بنائیں۔