انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 278 روپے سے 279 روپے کے درمیان مستحکم دیکھی جا رہی ہے اور آج بھی مارکیٹ میں کسی بڑی تبدیلی کے بجائے استحکام کا تسلسل برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US