نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بالر ڈگ بریسویل پر کوکین کے استعمال کے باعث دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بریسویل گزشتہ سال ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران اس ممنوعہ شے کے استعمال میں ملوث پائے گئے تھے اور 25 ستمبر کو ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ڈگ بریسویل نے الزامات تسلیم کرلیے ہیں جس کے بعد ان پر دو سال کی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ان کی کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کو اس معاملے میں کسی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود بریسویل کو اس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وہ اس سے قبل 2024 میں بھی اسی وجہ سے ایک ماہ کی پابندی کا شکار رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈگ بریسویل نے مجموعی طور پر 69 بین الاقوامی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔