وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی تھی جسے فرنچائز مالکان کی خواہش پر منظور کر لیا گیا۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی چاہتے تھے کہ فینز کو میچ دیکھنے کا موقع ملے، تاہم کفایت شعاری مہم جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور تیل بحران کے باعث ملک میں کفایت شعاری اقدامات جاری ہیں۔