پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

image

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

تنظیم کے صدر ملک شہزاد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US