ایران امریکا مذاکرات میں تاخیر، اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار مندی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

مارکیٹ میں چار دن مسلسل مندی رہی جبکہ آخری کاروباری دن معمولی تیزی بھی دیکھی گئی۔ ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 3267 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سرمایہ کاروں کے مطابق ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 372 ارب 69 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 170672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 175298 پوائنٹس اور کم ترین سطح 166380 پوائنٹس رہی۔ اس کے باوجود اوسط یومیہ تجارتی حجم میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا تاہم تجارتی مالیت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تاخیر کے باعث عالمی اور مقامی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی جس کا براہِ راست اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US