اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی حدود میں گھریلو جھگڑا افسوسناک خونی واقعے میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پایا گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو گھریلو تنازع کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔