اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح، پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم

image

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ کے اس وقت 6 پوائنٹس ہیں اور ان کا آخری میچ آج کراچی کنگز کے خلاف ہے۔

ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز، حیدرآباد کنگز اور کراچی کنگز کے 8، 8 پوائنٹس ہیں، جس کے باعث پلے آف کی آخری جگہ کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق آخری میچوں میں ٹیموں کی جیت کے ساتھ ساتھ نیٹ رن ریٹ بھی فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ اگر چند مخصوص نتائج سامنے آتے ہیں تو چار ٹیمیں 8، 8 پوائنٹس پر برابر ہو سکتی ہیں، اور فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

حیدرآباد کنگز کو اپنے آخری میچز میں نسبتاً شیڈول ایڈوانٹیج حاصل ہے، تاہم پلے آف کی دوڑ میں کوئی بھی نتیجہ حتمی صورتحال تبدیل کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US