راولپنڈیز کے اسٹار کھلاڑی ڈیرل میچل پنڈلی کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران وہ انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے کے لیے ان فٹ قرار دے دیا۔
راولپنڈیز کی انتظامیہ نے انہیں باقاعدہ طور پر اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے اور اب وہ مکمل صحتیابی اور ری ہیب کے لیے اپنے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔