مجموعی طور پر ٹیم سے بالنگ اور فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، بابر اعظم

image

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری سیریز کے دوران ٹیم نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور آج بھی کھلاڑیوں نے جم کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے لاہور قلندرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جیت کا کریڈٹ فخر زمان اور سکندر رضا کی شاندار بیٹنگ کو دیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ علی رضا ہمارے کلیدی بالر ہیں، لیکن جب اہم بالر کو رنز پڑ جائیں تو میچ ہاتھ سے نکل جاتا ہے، تاہم علی رضا ابھی جونیئر ہیں اور ہمیں انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنی ہے۔

اپنی فیلڈنگ اور کیچ ڈراپ ہونے کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ فلڈ لائٹس کی وجہ سے انہیں گیند نظر نہیں آ رہی تھی، جبکہ مجموعی طور پر ٹیم سے بالنگ اور فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے کشال مینڈس کی خیریت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد میں آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں کے سامنے کھیل کر الگ ہی مزہ آتا ہے۔

اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 300 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں اور بالنگ کی باقاعدہ پریکٹس بھی جاری رکھتے ہیں تاکہ اگر بیٹنگ میں ناکامی ہو تو گیند بازی سے ٹیم کے کام آسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US