سکندر رضا کا شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے پر اظہار تشکر

image

لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے پر حکومت اور چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ کریز پر بات چیت ہوئی تھی کہ پہلے گیند کو سمجھیں گے اور پھر جارحانہ کھیل کھیلیں گے۔

انہوں نے فخر کو وکٹ پر ٹھہرنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی کا اپنا کردار اہم ہوتا ہے۔ سکندر رضا نے اپنی کامیابی کو سخت محنت، اپنی صلاحیتوں اور اللہ پر پختہ یقین کا نتیجہ قرار دیا۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل میچز کھیلنے کے باوجود دونوں نے آج بہترین کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے مصروف شیڈول میں لگاتار میچز کسی بھی پیشہ ور کھلاڑی پر دباؤ بڑھا دیتے ہیں، اس لیے جسمانی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے آرام (آف ڈے) لینا ضروری ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر ٹورنامنٹ میں ہمارا سفر طویل رہا تو وہ ساتھی کھلاڑیوں کو یہی کہیں گے کہ آرام کے موقع پر اپنی باڈی کو مکمل ریسٹ دیں تاکہ ایک ایتھلیٹ کی حیثیت سے وہ میدان میں دوبارہ بھرپور توانائی کے ساتھ اتر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US