کراچی: شہریوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا مبینہ ڈاکو اسپتال میں ہلاک

image

کراچی کے علاقے کورنگی 3.5 میں مشتعل شہریوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا مبینہ ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت 24 سالہ ریحان ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ تشدد میں ملوث افراد اور واقعے کے اصل محرکات کا تعین کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US