پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 169,497 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی جہاں شرح سود میں اضافے کی اطلاعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔

بروکرز کے مطابق ٹریڈنگ کے آخری آدھے گھنٹے میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر 634 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ 1400 پوائنٹس تک نیچے بھی آئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس 171,000 پوائنٹس کی حد بحال کرنے کے بعد دوبارہ گر گیا اور 170,000 پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 1,174 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 169,497 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا جبکہ ایران امریکا کشیدگی اور جاری مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی مارکیٹ پر دباؤ برقرار رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US