عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ

image

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال ہے، خصوصاً آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتے ہوئے تناؤ نے عالمی سپلائی پر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US