پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج کراچی میں رپورٹ کرے گا جہاں کھلاڑی ایک مقامی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیکی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بابر اعظم، خرم شہزاد اور شان مسعود پی ایس ایل میچز کی مصروفیات کے باعث بعد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق اگر ان کی ٹیمیں پلے آف یا فائنل تک پہنچتی ہیں تو یہ کھلاڑی 4 مئی کو بنگلا دیش روانہ ہوں گے بصورت دیگر اسکواڈ 2 مئی کو مکمل طور پر روانہ ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا مقصد آئندہ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور فٹنس پلان کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔