عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی کی قیمت مستحکم

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم اس اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی حد سے نیچے برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 49 روپے پر برقرار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US