بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

image

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت نجم الحسین شانتو کریں گے جبکہ ٹیم میں محمودالحسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن داس اور مہدی حسن میراز شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں تیجل الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، شریف الاسلام، تسکین احمد، ناہید رانا، تنزید حسن اور امیت حسن کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جس کے لیے شائقین کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US