46 واں لندن میراتھون میں لانگ ڈسٹنس رننگ کے میدان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں پہلی بار دو ایتھلیٹس نے آفیشل میراتھون دو گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کر لی۔
کینیا کے رنر سباسٹین ساوے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1 گھنٹہ 59 منٹ 30 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
ایتھوپیا کے یومیف کجیلچا نے بھی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 1 گھنٹہ 59 منٹ 41 سیکنڈ میں ریس مکمل کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل میراتھون کا آفیشل ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شکاگو میراتھون میں 2 گھنٹے 35 سیکنڈ کا تھا، جو اب نئے ریکارڈ کے بعد پیچھے رہ گیا ہے۔