پی ایس ایل 11: پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

image

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے پلے آف مرحلے کے تینوں میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے تمام پلے آف میچز میں شائقین کی اسٹیڈیم میں آمد ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے لیے بھی شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جا چکی تھی۔

ایونٹ کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا، جس میں کراچی میں کوالیفائر میچ کے دوران پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ اس کے بعد لاہور میں پہلے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز کا ٹاکرا ہوگا۔

دوسرا ایلیمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US