ََِِ
سفر کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے سب سے بڑا چیلنج کم خرچ میں بہترین سہولت حاصل کرنا ہوتا ہے، خاص طور پر ہوائی سفر کے اخراجات اکثر بجٹ پر بھاری پڑتے ہیں۔ تاہم اگر کچھ بنیادی اصولوں اور درست حکمتِ عملی کو اپنایا جائے تو ٹکٹ کم قیمت میں حاصل کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
ََِِ
ََِِ
ماہرین کے مطابق سب سے اہم بات یہ ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی بروقت کی جائے۔ اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے تعطیلات یا کسی خاص موقع پر سفر کرنا ہے تو بہتر ہے کہ چھ سے سات ماہ پہلے ہی ٹکٹ خرید لیا جائے۔ اس طرح نہ صرف آپ کو بہتر قیمت مل سکتی ہے بلکہ نشست کی دستیابی کا مسئلہ بھی پیش نہیں آتا۔
ََِِ
ََِِ
دوسری جانب اگر آپ ایسے دنوں میں سفر کر رہے ہیں جب رش کم ہوتا ہے، تو دو ماہ پہلے ٹکٹ خریدنا مناسب رہتا ہے۔ کم رش والے دنوں میں نہ صرف کرایے نسبتاً کم ہوتے ہیں بلکہ سفر بھی زیادہ آرام دہ ہوتا ہے۔
ََِِ
ََِِ
اگر کسی وجہ سے پیشگی منصوبہ بندی ممکن نہ ہو تو ماہرین اکیس دن کے اصول پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس اصول کے مطابق روانگی سے کم از کم اکیس دن پہلے ٹکٹ خرید لینا چاہیے کیونکہ اس کے بعد فضائی کمپنیاں عموماً کرایوں میں اضافہ کر دیتی ہیں۔
ََِِ
ََِِ
سفر کے دن کا انتخاب بھی اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ عمومی طور پر ہفتے کے وسط کے دن یعنی منگل، بدھ اور جمعرات کو پروازیں نسبتاً سستی ہوتی ہیں جبکہ پیر اور جمعہ کو طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے کرایے بڑھ جاتے ہیں۔
ََِِ
ََِِ
اسی طرح صبح کے اوقات میں سفر کرنا بھی ایک مؤثر طریقہ ہے، کیونکہ ان اوقات میں مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث کرایے نسبتاً کم رکھے جاتے ہیں۔
ََِِ
ََِِ
ان تمام تدابیر پر عمل کر کے نہ صرف آپ اپنے سفر کے اخراجات میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں بلکہ ایک بہتر اور پرسکون سفر کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔
ََِِ