پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس گرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس ابتدائی طور پر 1200 پوائنٹس گرگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے فیصلے نے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے، جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 1,69,000 کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا۔

دورانِ کاروبار مندی کی لہر مزید گہری ہو گئی اور انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 1172 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 168,325 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے یقینی پھیلی ہوئی ہے جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ کے رجحان پر پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US