ایف بی آر کا پرانے موبائل فونز اور اسیسریز کی درآمد پر اضافی ڈیوٹیز واپس لینے کا فیصلہ

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یوزڈ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

کسٹم نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کسٹم ویلیو ایشن میں 25 ڈالر سے 110 ڈالر تک کا اضافہ کیا تھا، جسے اب ختم کر کے پرانی ویلیو ایشن پر درآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے صدر رضوان عرفان کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ڈیوٹیز میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم کراچی نے اس فیصلے کے حوالے سے تمام ڈرائی پورٹس اور درآمدی پوائنٹس کو مطلع کردیا ہے۔

رضوان عرفان کا مزید کہنا ہے کہ پرانی ڈیوٹیز کی بحالی سے اب مارکیٹ میں یوزڈ موبائل فونز اور اسیسریز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US