کراچی: پی ایس ایل 11 میچ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

image

کراچی ٹریفک پولیس نے آج 28 اپریل 2026 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل 11 کے میچ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

پلان کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے کھلا رہے گا، تاہم شائقین کی سہولت کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے مخصوص انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارساز، ملینیم اور نیو ٹاؤن سے آنے والے شائقین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر واقع کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر، کارساز سے اسٹیڈیم اور ملینیم سے نیو ٹاؤن تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گاڑیاں مین روڈ کے بجائے مقررہ مقامات پر پارک کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1915 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رہنمائی حاصل کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US