کے ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کشمور سے گرفتار

image

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کامران لاشاری کو کشمور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتاری چیک باؤنس کیس میں عمل میں آئی ہے، تاہم ملزم کے خلاف مبینہ جعل سازی کے کئی دیگر مقدمات بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش کامران لاشاری نے اہم انکشافات کیے ہیں، جس سے کے ڈی اے میں مبینہ لینڈ مافیا نیٹ ورک بے نقاب ہونے اور مزید بااثر افسران کی گرفتاریوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

مذکورہ گرفتاری نے کے ڈی اے کے حلقوں میں کھلبلی مچادی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کیس ادارے میں ایک میگا اسکینڈل کا پنڈورا باکس ثابت ہوگا۔

کیس کی حساسیت کے پیش نظر تحقیقات کا رخ اب بڑے افسران کی جانب مڑ گیا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US