پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فیصلہ کن میچوں کے لیے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹکٹوں کے حصول کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ٹی سی ایس سینٹر گلبرگ سمیت دیگر مراکز پر پہنچ رہی ہے جہاں شائقینِ کرکٹ میں شدید جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق پہلے ایلیمنیٹر کے ٹکٹ 500 سے 4500 روپے تک، جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر کے ٹکٹ 1000 سے 5000 روپے میں دستیاب ہیں۔ 3 مئی کو شیڈول گرینڈ فائنل کے لیے ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 1500 روپے اور زیادہ سے زیادہ 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
شائقین اپنی پسند کے انکلوژرز کے مطابق فزیکل مراکز سے فوری طور پر ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔