پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ کرس گیفنی اور ایلکس وارف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
اعلان کے مطابق دونوں ایلیمنیٹرز میں روشان مہانامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 29 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں شاہد سیکت اور آصف یعقوب فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔