آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانے کا مشورہ دینے والے بھارتی صارف کو سوشل میڈیا پر دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے کراچی کنگز کے پی ایس ایل 11 سے باہر ہونے پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی، جس پر ایک صارف نے انہیں آئی پی ایل میں واپسی کا مشورہ دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے اس مشورے پر کھری کھری سناتے ہوئے جواب دیا کہ "اب اس کی کوئی ضرورت نہیں"۔ سوشل میڈیا پر وارنر کے اس کرارے جواب نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے پی ایس ایل سے ان کی وابستگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔