ایس ای سی پی کا ای ٹی ایف مارکیٹ کے فروغ کے لیے نیا روڈ میپ جاری

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ETF) مارکیٹ کے فروغ کے لیے نیا روڈ میپ جاری کردیا ہے۔

نئے اقدامات کے تحت اب سرمایہ کار ای ٹی ایف کے یونٹس براہ راست خرید سکیں گے جبکہ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو یونٹس فروخت کرنے اور سرمایہ کاروں کے بروکریج اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

روڈ میپ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے بروکریج ہاؤسز بھی اب ای ٹی ایف لانچ کرسکیں گے، جبکہ والنٹری پینشن سسٹم میں کم فیس والے ای ٹی ایف آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

ایس ای سی پی نے ای ٹی ایف کے اجرا کی لاگت میں کمی کرنے اور ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اپنی فیس تقسیم کار بروکرز کے ساتھ بانٹنے کی اجازت بھی دی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو آسان بنایا جاسکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سی ڈی سی کو اس نئے روڈ میپ پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US