پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان برقرار، تیسرے روز بھی خسارہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مسلسل تیسرے روز بھی منفی زون میں ہوا جہاں مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کے بعد دباؤ کا شکار رہی۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں ایک جانب 3020 پوائنٹس تک کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تو دوسری جانب 1274 پوائنٹس کی عارضی تیزی بھی دیکھی گئی، تاہم مجموعی رجحان منفی رہا۔

مارکیٹ ایک ہی سیشن میں 169000، 168000 اور 167000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر پڑا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2588 پوائنٹس کمی کے ساتھ 165,824 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق شرح سود اور مہنگائی میں اضافہ، جبکہ ایران امریکا مذاکرات میں تعطل جیسے عوامل کے باعث مارکیٹ دباؤ میں رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US