پی ایس ایل فائنل ٹکٹس کی فروخت، متعدد انکلوژرز سولڈ آؤٹ

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹس کی فروخت میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ کئی انکلوژرز مکمل طور پر سولڈ آؤٹ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائنل کے لیے 6 سے زائد انکلوژرز کے آن لائن دستیاب ٹکٹس ختم ہو گئے ہیں جس کے بعد شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ظہیر عباس، سرفراز نواز، حفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد، حنیف محمد، انضمام، سعید احمد اور امتیاز احمد انکلوژرز مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔

اسی طرح وقار یونس، سعید انور اور راجہ انکلوژرز بھی مکمل فروخت کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ دیگر انکلوژرز کے ٹکٹس بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق فائنل میچ کے لیے اسٹیڈیم فل ہونے کا امکان ہے اور شائقین کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US