کراچی میں حوالہ، ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

image

ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ، ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی ایسٹ کے علاقے کے ایم سی ایچ ایس سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے ملزمان اشفاق احمد، انس اشفاق اور شارق کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 56 لاکھ 52 ہزار 920 روپے نقد رقم برآمد ہوئی جبکہ 6 موبائل فونز اور حوالہ، ہنڈی لین دین کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق موبائل فونز سے غیر قانونی مالی لین دین کے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار افراد کو برآمد شدہ رقم اور شواہد سمیت ایف آئی اے کے سی بی سی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US