پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ اجلاس سے اہم ایجنڈا آئٹمز اچانک نکال دیے گئے جس کے باعث نجکاری کے عمل میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال 2025 کی تین سہ ماہی مالی حسابات کا جائزہ اور منظوری شامل تھی تاہم اسے ایجنڈے سے خارج کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے اس اہم تبدیلی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مالی حسابات کی منظوری ضروری ہے ، مالی حسابات کی منظوری نا ہونے سے پی آئی اے کی ڈیل بھی تاخیر کا شکار ہوگی۔