وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2002 میں اہم ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جبری مشقت سے تیار ہونے والی اشیاء پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل یا جزوی طور پر جبری مشقت کے ذریعے تیار کی جانے والی کسی بھی مصنوعات کی درآمد یا برآمد پر پابندی ہوگی۔ ایسی اشیاء کو کسی بھی ملک یا ادارے سے درآمد کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک سے آنے والی اشیا کے لیے یہ ثابت کرنا لازم ہوگا کہ وہ جبری مشقت کے ذریعے تیار نہیں کی گئیں، جس کے لیے سرٹیفیکیشن یا قابلِ اعتماد دستاویزی شواہد پیش کرنا ضروری ہوں گے۔
یہ ترامیم وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر 2002 میں شامل کی گئی ہیں۔