پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی

image

ایران اور امریکا مذاکرات سے متعلق منفی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا شکار رہی اور کاروبار منفی اختتام پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 1400 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ دوران ٹریڈنگ مندی بڑھتے ہوئے 5400 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی۔ شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ 165000، 164000 اور 163000 پوائنٹس کی اہم حدیں گنوا بیٹھی۔

تاہم آخری ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں کچھ بہتری آئی اور تقریباً 2600 پوائنٹس کی ریکوری دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2829 پوائنٹس کی کمی کے بعد 162,994 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج بینکنگ، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر اور ٹیکنالوجی کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا جس کے باعث مجموعی مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US