11 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے شطرنج میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا

image

پاکستان کے 11 سالہ نوجوان شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سعد جہانگیر منج ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جسے ملک کے کھیلوں کے حلقوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس شاندار کارکردگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوجوان کھلاڑی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ اور نوجوانوں کے لیے متاثر کن مثال قرار دیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد جہانگیر منج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے اور ملک بھر میں شطرنج سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US