کراچی میں پی آئی اے کے خریداروں نے ایک اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) قائم کردی ہے، جس کے تحت پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے نام سے نئی کمپنی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمپنی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں باقاعدہ رجسٹرڈ کرالیا گیا ہے۔
ترجمان عارف حبیب کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے پاس پی آئی اے کے 100 فیصد حصص ہیں اور مستقبل میں یہی کمپنی قومی ایئر لائن کے انتظامات سنبھالے گی۔ اس شراکت داری میں فوجی فرٹیلائزر گروپ (FFC) کو بھی بطور شیئر ہولڈر شامل کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ میں عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزرز، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ اور سٹی اسکول کے ساتھ اب ایف ایف سی بھی شراکت دار بن گیا ہے۔ پی آئی اے ایکویٹی اس پورے سودے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔