اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار ڈیٹا کے مطابق یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے قرض کے باعث پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 73 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس کا مالی حجم 15 ارب 82 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب اسی دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 5 ارب 44 کروڑ 11 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 21 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US